کراچی ( اے بی این نیوز )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہری ووٹ تقسیم نہ کریں ، ووٹ تقسیم ہوا تو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو فائدہ ہوگا،ایم کیوا یم نے کراچی کے عوام کا سودا کیا اورحق پر ڈاکہ ڈالا، جماعت اسلامی20جنوری کو اپنا منشور پیش کرے گی ، ہم اپنے منشور میں کراچی سے کشمور تک عوام کے حقوق کی بات کریں گے۔















