اہم خبریں

پی ٹی آئی ،آج امیدواروں کی حتمی فہرست،ہفتے سے بھرپور انتخابی مہم شروع

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بیرسٹرگوہرعلی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہفتے سےبھرپورطریقے سےانتخابی مہم شروع کرے گی،آج امیدواروں کی حتمی فہرستیں اپ لو ڈکردی جائیں گی،ہفتے والے دن سےتمام ورکرزعوام کے پاس جائیں،عوام سےووٹ مانگیں گے،جوبھی سختی آتی ہےبرداشت کریں گے،انشااللہ8فروری کوکامیابی تحریک انصاف کی ہوگی،آج رات9بجےسےپہلےامیدواروں کی فہرست اپ لوڈہوجائےگی،امیدواروں سےدرخواست ہےاپنے نشانات ہم تک پہنچائیں،شیرافضل مروت دوبارہ کراچی،پنجاب اورکے پی میں انتخابی مہم چلائیں گے،شیرافضل مروت اپنی مرضی سےنہیں جاتےپارٹی سےاجازت لیتے ہیں،پاکستان اپنے ملک میں کسی کی دراندازی برداشت نہیں کرے گا،ایران ہمارابرادراسلامی ملک ہے کشیدگی کوزیادہ نہیں بڑھناچاہیے۔

متعلقہ خبریں