اہم خبریں

پنجاب، 6ہزار 9پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

لاہور (اے بی این نیوز)پنجاب بھر میں 6ہزار 9پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار،محکمہ داخلہ نے متعلقہ اضلاع کو سخت سکیورٹی کی ہدایت کردی ،صوبائی محکمہ داخلہ نے حساس پولنگ سٹیشنز والے اضلاع سے سکیورٹی پلان بھی طلب کرلیا،سب سے زیادہ فیصل آباد میں ایک ہزار 4 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار ،دوسرے نمبر پر لاہور میں 813،گجرات 311،ملتان 263،ننکانہ صاحب 249،سرگودھا میں 230 انتہائی حساس قرار ،راولپنڈی میں 197،راجن پور میں 180، اوکاڑہ میں 170پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں