اہم خبریں

عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایک بار پھر اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز،آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ہو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ کی دی گئی۔بریفنگ میں کہا گیا کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں، ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر پیش بینی اور تیاری مکمل ہے، اعلامیے کے مطابق ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں لیکن پرامن انتخابات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ پولنگ سٹیشنز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے،انہوں نے کہاکہ مرمت کا کام الیکشن سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا، تمام حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں