اہم خبریں

الیکشن سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں، نگران وزیر اعظم

اسولام آباد ( اے بی این نیوز   )الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کیلئے آئینی تقاضے پورے کرچکا، انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے جو نگران حکومت خوش اسلوبی سے انجام دے گی،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا غیر ملکی میڈیاکوانٹرویو، انہوں نے کہا الیکشن سے پہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں، الیکشن 8 فروری کو ہی ہونگے،انتخابات کے دوران عالمی مبصرین بھی پاکستان آئیں گے، معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح رہی ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر رہے ہیں، اقتصادی اعشاریوں کو صحیح سمت میں گامزن کرنے کیلئے معاشی اصلاحات ضروری ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے

متعلقہ خبریں