کراچی ( اے بی این نیوز )ایم کیو ایم اندرونی اختلافات کا شکار،سینئر ارکان ٹکٹوں کی تقسیم پر نالاں،گلشن اقبال میں پی ایس 99 پر فرحان انصاری کو ٹکٹ کی تقسیم نے گلشن سیکٹر کو تقسیم کردیا،یونٹ انچارج سمیت 50 سے زائد کارکنان پیپلزپارٹی میں شامل،سرجانی میں ٹاؤن ممبر ٹکٹ نہ ملنے پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے،پی ایس 121 پر ٹکٹ کی تقسیم پر سابق وفاقی وزیر امین الحق اور اعجاز الحق کے خلاف وال چاکنگ،ٹکٹوں کی تقسیم سے ایم کیو ایم کے کئی کارکنان پیپلز پارٹی میں شمولیت کر چکے ہیں،کچھ اہم رہنماؤں نے بھی ایم کیوایم پاکستان کو چھوڑنے کا ارادہ کرلیا















