اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی تحریک انصاف نے شیرافضل مروت کو فوری اسلام آباد طلب کرلیا، شیر افضل مروت کو سندھ میں سیاسی سرگرمیاں فوری معطل کرنے کی ہدایت بھی کردی،دوسری طرف تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد اختلافات شدت اختیار کرگئے ،رہنماؤں کاٹکٹوں کی تقسیم پر پیسے چلنے کاالزام،وکلاء کو ٹکٹ دے کر پرانے کارکنوں کو نظراندازکرنے پر بھی پارٹی رہنمابھڑک اٹھے،نظراندازکئے جانے والوں نے صورتحال کا ذمہ دار عمیرنیازی کو قرار دے دیا،شیرافضل مروت بھی گزشتہ روز ٹکٹ دلوانے کے حوالے سے رؤف حسن پر الزام لگا چکے ہیں















