لاہور ( اے بی این نیوز )صدر ن لیگ شہبازشریف کہتے ہیں آٹھ فروری کو عوام سمجھ بوجھ کے ساتھ ماضی میں جھانک کر مستقبل کا فیصلہ کریں گے ،یہ الیکشن پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کرے گا،نواز شریف کے دور میں ملک ترقی کی طرف گامزن تھا،20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی تھی ،ثاقب نثار کے ذریعے ہماری حکومت کو ختم گیا کیا،ملک میں نفرت اور تقسیم در تقسیم پیدا کی گئی ،پھیلائی گئی نفرتوں کو ختم کرنا اتنا آسان کام نہیں















