اہم خبریں

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے اختیارات محدود کرنے کا فیصلہ ، ذرائع کے مطابق آئی پی سی منسٹری نے پی سی بی کو ٹی 10 میچز، نئی تقرریاں اور کوچز کے کنٹریکٹس میں توسیع دینے سے منع کر دیا، آئی پی سی منسٹری نے الیکشن نہ کرانے پر پی سی بی سے ناراضگی اور برہمی کا اظہار کیا، آئی پی سی نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے سوال کیا کہ آپ نے اب تک انتخابات کیوں نہیں کرائے ؟وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے پی سی بی کی اعلیٰ قیادت کو کل اسلام آباد طلب کرلیا، کل اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ میں اہم فیصلے ہونے کا امکان ، ہے۔

متعلقہ خبریں