اہم خبریں

آئندہ بننےوالی حکومت اتحادی ہوگی،کائرہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )رہنماپیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کامعاملہ مکمل ہونےکےبعدہماری مہم شروع ہوچکی،الیکشن کاماحول ہے،حلقوں میں انتخابی مہم زوروشورسےجاری ہےلوگ ملک کے مستقبل کے بارے میں پریشان ہیں،ملک کوسیاستدان ہی چلاسکتے ہیں،بلاول بھٹوزرداری نےپاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی چلائی ہے،پچھلے16ماہ بلاول بھٹونےپاکستان کےامیج کودنیابھرمیں بہترکیا،وہ اے بی این کےپروگرام’’ڈبیٹ ایٹ8‘‘میں گفتگو کر رہے تھے انہون نے کہا کہ آنے والےوقت میں کوئی جماعت اکثریت نہیں حاصل کرسکےگی،،آئندہ انتخابات کے نتیجے میں بننےوالی حکومت اتحادی ہوگی،پیپلزپارٹی کواتحادی حکومت چلانے کاوسیع تجربہ ہے،نوازشریف کودوتہائی اکثریت ملی توانہوں نےکیاکیا؟،پیپلزپارٹی نےاتحادی حکومت ہونے کےباوجودقانون سازی کی،ہم نےصوبوں کوشناخت دی،تمام اکائیوں کوجوڑ کررکھا،اتحادی حکومت کاقیام ملک کیلئےبہترہوگا،اتحادی حکومت میں تمام جماعتوں کی رائے شامل ہوتی ہے،سپریم کورٹ نےحقائق کےمطابق فیصلہ دیا،
پی ٹی آئی بطورجماعت خوداپنی حالت کی ذمہ دارہے،پی ٹی آئی کی وجہ سے ہماری جمہوریت کوبہت نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں