اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آزادانہ، منصفانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،ہر ایک کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہئے،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے آفس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کہا 9 مئی کے واقعات قابل شرم بات ہے،اس دن ریڈ لائن کراس کی گئی تھی،کیا مغرب میں کوئی قومی ہیروزکی تضحیک کی اجازت دیتاہے؟ ،اداروں کی آپس میں چپقلش ہو تو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا،اب ہمارے پاس ضائع کرنےکیلئے وقت نہیں بچا، پیپلز پارٹی سے بھی ایک زمانے میں تلوار کا نشان واپس لے لیا گیا تھا،امید ہے آنے والی پارلیمان اقتدار کو آگے لے کر چلے گی















