اہم خبریں

ایم کیو ایم نے آئین میں ترمیم کی شرط رکھ دی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ایم کیو ایم نے آئندہ حکومت کااتحادی بننے کیلئے آئین میں ترمیم کی شرط رکھ دی،میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا وزیر اعظم بننے کیلئے ایم کیو ایم کی ضرورت پڑے گی ،ہم آئینی ترامیم کے علاوہ کسی بات پر نہیں مانیں گے، وزیر اعظم کے امیدوار کو اپنے ووٹ 3 آئینی بنیادی ترامیم کےعوض دیں گے، 10 سال کیلئے ہیلتھ اور تعلیم کیلئے ایمرجنسی لگانا چاہتے ہیں،بڑے شہروں کی طرف ہجرت روکنے کیلئے 100 نئے شہر بنانے کے خواہشمند ہیں،جب تک ملک میں 80 فیصد شہر آباد نہیں ہوں گے ترقی کرنا مشکل ہے،تمام خدشات ختم ہوچکے ہیں اب الیکشن چاہتے ہیں، انتخابی سیاسی مہم شروع کر دی

متعلقہ خبریں