اہم خبریں

ایران کے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہیں گے،گورنر سندھ

کراچی(نیوزڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے سفیر اور قونصل جنرل نے ملاقات کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران پاک ایران اقتصادی تعاون میں اضافہ، پاکستان اور ایران کے مابین مختلف شعبوں میں وفود کے تبادلوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔گورنر سندھ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ باہمی مفاد میں ہے، ایران کے سرمایہ کاروں کو سندھ میں خوش آمدید کہیں گے۔اس موقع پر ایران کے سفیر نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ خبریں