کراچی ( اے بی این نیوز )سینیٹرتاج حیدرنے کہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کوپنجاب میں انتخابی نشان نہیں دیےجارہے،ہمارے ٹکٹ ہولڈرز کو آزاد امیدواروں کے زمرے میں ڈالا جا رہا ہے، انتخابی نشان کے حوالے سے ہمارے شدید تحفظات ہیں،الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 پر مکمل طور پر عمل کیا جانا چاہیے،ہماری جمہوریت کا پورا نظام سیاسی جماعتوں کے بنیادی ڈھانچے کے گرد بنایا گیا۔















