اسلام آباد ( اے بی این نیوز )لاڈلے ہر دور میں بدلتے رہتے ہیں ،،پی پی رہنماشرجیل میمن کی پریس کانفرنس،،،کہا پٹواریوں کا گراف دن بدن بری طرح نیچے آرہاہے،سندھ اوربلوچستان میں ن لیگ کاوجود ختم ہوگیا،پنجاب میں بھی لوگ ن لیگ کو ناپسند کررہے ہیں، یہ جس صوبے میں آتے نہیں تھے اب اس میں بھی کام کرنے کاکریڈٹ لے رہے ہیں،شکرہے آپ نے یہ کریڈٹ نہیں لیا کہ ملک بھی ہم نے بنایاہے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو الیکشن کے موڈ میں ہے،باقی جماعتیں الیکشن کاالتوا چاہتی ہیں ،ہمارے امیدوار کوتیر کے بجائے کتیلی کانشان الاٹ کردیاگیا،ہم ناجائز فائدہ نہیں چاہتے الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے،،پی ٹی آئی کواپنی پسندکی عدلیہ چاہیے،،پی ٹی آئی اورن لیگ دونوں نے عدالت پرحملے کئے فیصلے نہیں مانے ،قاضی فائزعیسی کے بطورجج ریکارڈ اچھاہے















