اہم خبریں

پچ اڑا دی، بلا چھین لیا پھر بھی میدان نہیں چھوڑیں گے: بابر اعوان ایڈووکیٹ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مرکزی رہنما تحریک انصاف بابر اعون ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور انتخابی نشانات ملنے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلا چھین لیا اور پچ اکھاڑ دی گئی لیکن ہم مرد میدان ہیں میدان نہیں چھوڑیں گے۔ بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، ہم سے بلا چھین لیا گیا اور پچ اکھاڑدی گئی، نوازشریف پہلے بھی دو چیفس سے لڑائی لڑ چکے ہیں، نوازشریف کو لانے سے اب کوئی استحکام نہیں آئے گا۔ ایسے الیکشن ہوئے تو 2 ماہ بھی حکومت نہیں چل سکے گی، جو بھی صورتحال ہو ہم الیکشن میں کھڑے ہیں، یہ ساری کوششیں ہوہی اسی لئے رہی کہ ہم میدان چھوڑ دیں لیکن ہم مرد میدان ہیں، چاہتے ہیں وکٹ بھی ہو پچ بھی اور مخالف بھی۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پچ اُکھاڑدی گئی، وکٹ اٹھا کے لوگ بھاگ گئے، بلاہم سے چھین لیا گیا، اب وہ کہتے ہیں خالی ہاتھ لڑیں، اس کے باوجود ہم الیکشن سے نہیں نکلیں گے۔

متعلقہ خبریں