اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ چلہ کاٹا ،قربانیاں دیں لیکن اف تک نہیں کی ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابتک کوئی پریس کانفرنس نہیں کی ، معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ہے ، 8فروری کو روالپنڈی کے 2 حلقوں سے الیکشن لڑوں گا گرفتار ہوا تو جیل سے الیکشن لڑوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کا بدلہ لینے نکلے ہیں ، ہم نے نے پنڈی کی پگھ پر داغ نہیں لگنے دیا اب ووٹ ڈالنا عوام کا کام ہے ،میں نے نہ پریس کانفرنس کی نہ ہی کروں گا۔