پشاور(نیوزڈیسک)اے این پی قیادت نے پنی ہی امیدوار شگفتہ ملک سے آئندہ الیکشن مین حصہ لینے کیلئے ٹکٹ واپس لے کر نصبت اللہ نامی امیدوار کو دیدیا ،اے این پی امیدواروں کی حتمی فہرست میں شگفت ملک کا نام شامل نہیں،۔عوامی نیشنل پارٹی قیادت نے سابق ایم پی اے شگفتہ ملک کو پشاور کے حلقہ پی کے 73 کے لیے نامزد کیا تھا جس کے بعد شگفتہ ملک نے اپنا انتخابی مہم بھی شروع کی تاہم اب پارٹی کی جانب سے جاری صوبائی اسمبلی امیدواروں کی حتمی فہرست میںشگفتہ ملک کا نام شامل نہیں ۔عوامی نیشنل پارٹی کیمطابق شگفتہ ملک نے خود ٹکٹ واپس کیا کیونکہ وہ قومی اسمبلی کیلئے خواتین مخصوص نشست پر اے این پی کی امیدوار ہیں۔















