لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں آج بھی دھند کا راج ،میدانی علاقوں میں ٹریفک کا نظام شدید متاثر ، حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹر ویز بھی کئی مقامات سے بند، ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ، ایم فور شورکوٹ سے فیصل آباد تک بند کی گئی ،ترجمان موٹر وے نے غیر ضروری سفر کرنے کا مشورہ دیدیا، اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کریں اور دھند سے پہلے ہی گھروں کو لوٹ جائیں ۔