لاہور ( اے بی این نیوز )دانیال عزیز پی ٹی آئی کی ٹکٹ کی دوڑ میں تھے، گھاس نہ ڈالنے پر آخری روز ٹکٹ لینے ن لیگ کے پاس پہنچے ، احسن اقبال کا بڑا انکشاف، کہا 2013میں لیگی قیادت دانیال عزیز کو ٹکٹ دینے کے حق میں نہیں تھی، میں نے دانیال عزیز کے لئے 20 منٹ دلائل دیئے اور وفاداری کی گارنٹی بھی ، دانیال عزیز نے پی ٹی آئی کو خوش کرنے کے لئے ہمارے خلاف پریس کانفرنس کی ، پی ٹی آئی کے چکر میں ٹکٹ کے لئے درخواست تک نہ دی















