اہم خبریں

مسلم لیگ ن کاکل اوکاڑہ سے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کااعلان

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے باقاعدہ انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔اتوارکو جاری ایک بیان میں مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نوازشریف کل اوکاڑہ کے اقبال سٹیڈیم میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ جلسہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے سلسلے کی کڑی ہے، مریم نواز شریف مسلم لیگ ن کے منشور کے اہم نکات پر بات کریں گی۔

متعلقہ خبریں