اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن مشکوک ہیں،پی ٹی آئی اپنے کھودے گڑھے میں گرگئی۔ تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے جس طرح پارٹی الیکشن کرائے وہ نظام ہی مشکوک تھا، ان کو سمجھنا چاہیے کہ اب سب چیزیں ان کے مطابق نہیں رہیں۔