متنی ( اے بی این نیوز )مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی پر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام، 2دہشت گرد گرفتار،ایس ایس پی پشاورنجم الحسنین کے مطابق متنی سےگرفتار خودکش حملہ آور کی شناخت عادل خان کے نام سے ہوئی ہے، نشاندہی پر دوسرے ساتھی طاہر کو اچینی سے گرفتار کیا،دہشت گردوں کا تعلق داعش خراسان سے ہے،دہشت گردوں نے سیاسی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کااعتراف کرلیا
