اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پنجاب اور خیبرپختونخواانتخابات میں تاخیر کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے اب تو انتخابات کی تاریخ آچکی ہے ہم کیسے آپ کی درخواست سنیں،انتخابات سے متعلق تمام مقدمات ترجیجی بنیادوں پر سن رہے ہیں،کیا آپ انتخابات نہیں چاہتے،جسٹس فائزکے استفسار پروکیل ظفر علی شاہ نے کہا انتخابات نہ کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے،جسٹس علی مظہر نے ریمارکس دیئے ہمارے سامنے کسی کیخلاف کارروائی کی درخواست ہی نہیں تو کیسے حکم دے دیں،چیف جسٹس نے کہاآپ کی درخواست وقت پر مقرر نہ ہونے کا ذمہ دار ادارہ ہوسکتا ہے میں نہیں















