اہم خبریں

ہمیں ہرانے کے الیکشن کمیشن کے تمام حربے ناکام ہوگئے،بیرسٹرگوہر

راولپنڈی(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں ہر محاذ پر ہرانے کی کوشش کی، پشاور ہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔ ٹکٹوں سے متعلق پیسوں کے لین دین کی بات درست نہیں، سائفر کیس حکم امتناع کل ختم ہو رہا ہے، اُمید ہے کل ہائی کورٹ کوئی اچھا فیصلہ دے گی۔ 8 فروری کو ان شاء اللّٰہ پی ٹی آئی جیت کر دکھائے گی، ووٹ کے حق کے لیے بانی پی ٹی آئی کے پوسٹل بیلٹ کے لیے بھی درخواست کریں گے۔بدھ کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، ٹکٹوں سے متعلق مشاورت کل مکمل ہو جائے گی، کل اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر بلا بحال نہ ہوتا تو ہمارے لیے کافی مشکلات ہوتی، کسی بھی سیاسی جماعت سے اس کا نشان واپس لینا غیر قانونی ہے، پرسوں تک ہمارے سارے امیدوار فائنل ہو جائیں گے۔ ٹکٹوں سے متعلق پیسوں کے لین دین کی بات درست نہیں، سائفر کیس حکم امتناع کل ختم ہو رہا ہے، اُمید ہے کل ہائی کورٹ کوئی اچھا فیصلہ دے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سائفر کیس میں ہمارا مطالبہ ہے اس کا ٹرائل اوپن ہو، بانی پی ٹی آئی کو ہر مقدمے میں ملوث کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں