اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینئر سیاستدان اور امیدوار حلقہ این اے47 مصطفیٰ نواز کھوکھرنےکہا ہے کہ اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتا ہوں،اقتدارکاشوق ہوتا تو سینیٹر شپ سے استعفیٰ نہ دیتا، تحریک انصاف نےانتشار اور غیر اخلاقی سیاست کی داغ بیل ڈالی ،گزشتہ روز کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پچھلے تین سال میں ہر سیاسی جماعت نےاقتدار کے مزے لوٹےلیکن عوام کا معیار زندگی اورحالت زار قابل رحم حد تک نیچے گری جس کا جواب کسی سیاسی جماعت کے پاس نہیں اللہ کی مدد اورعوام کی حمایت سے جیت ملی تو پارلیمنٹ میں عوامی حقوق کےتحفظ کی زوردار قابل عمل آواز بنوں گا،انہوں نے کہاکہ خواتین کی میری انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے سےحوصلہ ملا ، تعلیم یافتہ خواتین بے روزگار ہیں ،خواتین کے دیرینہ حل طلب مسائل کےحل کےلئے پوری توانائی او قوت سے اقدامات کروں گا،انہوں نے کہاکہ ملک میں کروڑوں بچے سکولوں سے باہر ہیں،چھوٹے بچے بنیادی خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے بیماریوں کا شکار ہیں،
