لاہور ( اے بی این نیوز )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ لاہوردنیاکاسب سے آلودہ ترین شہرہے،سب کواپناکرداراداکرناہوگا،ہم سٹوڈنٹس کو10ہزارموٹربائیکس دے رہے ہیں،ہمارے پاس دوسری کوئی چوائس نہیں،ہمیں اپنی زندگیوں کو10،10سال زیادہ کرناہے،ہمیں الیکٹرک بائیکس کے استعمال کویقینی بناناپڑےگا،ہم10ہزارای رکشےبھی لوگوں کودیں گے،2ہزارالیکٹرک موٹربائیکس خواتین کیلئےبھی مختص کررہے ہیں،اللہ کرے گاڑیاں جلدالیکٹرک ہوں،پنجاب حکومت آج کےبعدالیکٹرک بائیک کے علاوہ کوئی موٹرسائیکل نہیں خریدے گی۔













