اہم خبریں

8 فروری کے الیکشن کے لیے تیار ہیں، ترجمان جے یو آئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان جے یو آئی حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان کو براہ راست تھریٹ ہے، تاہم 8 فروری کے الیکشن کے لیے تیار ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں ترجمان جے یو آئی حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمات کرتی ہے، ملک میں معاشی، آئینی بحران ہے، ہمیں تھرٹ مل رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو براہ راست تھریٹ ہے۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے پرامن ماحول چاہتے ہیں، تاہم 8 فروری کے الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں