اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیشل سیکریٹری آصف حسین کو سیکریٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیشل سیکریٹری آصف حسین کو سیکریٹری الیکشن کمیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا،آصف حسین اس وقت اسپیشل سیکریٹری ون کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔آصف حسین سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی عدم موجودگی میں بطور سیکریٹری خدمات انجام دیں گے۔















