لاہور(نیوزڈیسک) سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آج بھی دھند کاراج، مزید 35 پروازیں منسوخ ، کئی متاثر ہوئیں،حد نگاہ صفرہونے پر موٹروے مختلف مقامات سے بند۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائبیرین ہواؤں کے ساتھ مغربی سسٹم آج بلوچستان پر اثر انداز ہونے کا امکان،محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور کشمیر میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ،زیارت، پشین اور مسلم باغ میں بارش کا امکان ہے دوسری طرف شمالی بالائی بلوچستان میں برفباری ہوسکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلگت، کالام اور گوپس میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔