اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مولانا فضل الرحمان نے الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ کی قرارداد کی حمایت کردی، کہا ماحول کی بہتری کیلئے اگر انتخابات ملتوی ہوجائیں تو آسمان نہیں گر پڑے گا، الیکشن ملتوی کرنے کی سینیٹ کی قرارداد ہمارے مؤقف کی تائید ہے، الیکشن کا ماحول نہیں ہے ہم جلسوں میں نہیں جا سکتے، ہمارے جلسوں میں شرکت پر لوگوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان جےیو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کابل پہنچ گئے،افغان رہنماؤں کا ائرپورٹ پر پرتپاک استقبال ، نائب صدر مولوی عبدالکبیرکی ملاقات ،،افغان وزیر خارجہ مولوی امیر متقی ، مولوی عبد الطیف منصور ودیگر موجود تھے۔















