اسلام آباد (اے بی این نیوز )الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے کے الزامات مسترد کردئیے ،جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ، انتخابی ادارے کی پی ٹی آئی کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا ،۔اپنے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کی گئی، جس میں بلا تفریق لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ، تحریک انصاف کی شکایات پر اقدامات، ہدایات کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ کو فراہم کر دیں۔















