لاہور( اے بی این نیوز )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن ہرصورت ہوں گے،،وہ الیکشن ملتوی کرنے کے سینیٹ کی قراردادپرردعمل دے رہے تھے انہوں نے مزید خطابکرتے ہو ئے کہا کہملک میں مہنگائی،بے روزگاری اورغربت میں اضافہ ہواہے،پاکستان میں کوئی بھی اپنی تنخواہ پرگزارانہیں کرسکتا،گھرگھرپہنچ کرمیرے10وعدوں کے بارے میں بتائیں،پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکرآپ کی تنخوا ہ ڈبل کرے گی،سب کوبتائیں کہ پی پی300یونٹ تک مفت بجلی دے گی،اشرافیہ کاخیال رکھنے کیلئےن لیگ اورپی ٹی آئی کومسلط کیاگیا،میں پرانی اورنفرت کی سیاست کوختم رناچاہتاہوں،اگرآپ نے اپنی حکومت بنانی ہےتوپیپلزپارٹی کوجتوائیں،باقی سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں،پیپلزپارٹی واحدجماعت ہے جوعوام کی نمائندگی کرتی ہے،ہم گالم گلوچ کی سیاست پریقین نہیں رکھتے،ہم اپنے منشورپرالیکشن لڑیں گے۔
