چترال(نیوزڈیسک)سابق سعودی لیکچرار چترال سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں،تفصیلات کے مطابق چترال سے تعلق رکھنے والی خاتون امیدوار سیدہ میمونہ شاہ نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 1 کی جنرل سیٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔سیدہ میمونہ شاہ کا تعلق چترال کے پسماندہ ترین علاقے وادی اویر سے ہے۔ ان کا کسی سیاسی خاندان سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ان کے اہل خانہ کے زیادہ تر افراد درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔اس سے قبل انہوں نے 2012 سے 2021 تک سعودی عرب کی قصیم یونیورسٹی میں بطور لیکچرر اور اکیڈیمک ایڈوائزر خدمات انجام دے چکی ہیں۔















