اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پیپلز پارٹی کی راہنما شیری رحمان نے واضح موقف ہے کہ الیکشن 8فروری کو ہونے چاہیے ،پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو کہتی ہے الیکشن وقت پرہوں،جمعہ کی دوپہر کو سینیٹ کا اجلاس ہوتا نہیں ہے،سینیٹر بہرہ مند تنگی نےکہا ہے کہ قرارداد کی مخالفت کی ہے،پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کسی بھی طریقے سے الیکشن ملتوی ہوں،پیپلزپارٹی سمجھتی ہے بے یقینی ، ہیجانی کیفیت ہمارا موقف نہیں ،پیپلزپارٹی تو خودہشتگردی کا شکار رہی ہے،پارلیمان کے ذریعے ہم نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن لانچ کیا تھا ،میں نہیں سمجھتی کہ الیکشن ملتوی ہونےچاہئیں ،ملک میں بحرانی کیفیت ہے الیکشن وقت پرہونے چاہئیں۔















