اہم خبریں

سڈنی ٹیسٹ، تیسرا روز ختم 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے

سڈنی (اے بی این نیوز) سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم،دوسری اننگز میں 7 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے،اس سے قبل سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کے 313 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 299 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں قومی ٹیم کو 14 رنز کی برتری ملی۔شاہینوں کی دوسری اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا ، عبد اللہ شفیق ایک بار پھر پہلے ہی اوور میں صفر پر بولڈ ہو گئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے کپتان شان مسعود کو اننگز کے دوسرے اوور میں پہلی ہی گیند پر پویلین بھیج دیا۔بعدازاں صائم ایوب اور بابر اعظم نے پارٹنرشپ قائم کر کے ٹیم کا سکور 58 تک پہنچایا جس کے بعد صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔کچھ ہی دیر بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ 60 رنز پر گر گئی جب بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ایک اوور میں 3 پاکستانی بیٹرز آؤٹ پاکستان کی پانچویں، چھٹی اور ساتویں وکٹ 67 رنز پر ایک ہی اوور میں گری، سعود شکیل 2 جبکہ ساجد خان اور آغا سلمان کو صفرپرجوش ہیزل ووڈنے ایک ہی اوور میں پویلین کی راہ دکھادی۔

متعلقہ خبریں