اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی این اے 89میانوالی سے کاغذات نامزدگی مستردکئے جانے کیخلاف اپیل منظور۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے آراوسمیت فریقین سے 7جنوری کو جواب طلب کرلیا، شاہ محمود قریشی، زین قریشی، صاحبزادی مہر بانو قریشی کی اپیلیں6جنوری کو سماعت کیلئے مقرر،چوہدری پرویز الہٰی،مونس الہٰی سمیت فیملی کے دیگرافراد کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پربھی آراوکونوٹس جاری،شیخ رشید کے این اے 56 اور 57سے کاغذات نامزدگی منظور ،جہلم کی 2 نشستوں سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف فواد چوہدری کی اپیلوں پر نوٹس جاری ،پی ایم ایل ضیاء الحق شہید کے سربراہ اعجاز الحق کے کاغذات نامزدگی منظور ،اسلام آباد کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف 51 اپیلوں پر کل کیلئے نوٹس جاری ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے صادق اور امین ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسر کی ابزرویشن کو حذف کردیا۔