اہم خبریں

کاغذات نامزدگی کیلئے171 اپیلوں پر آج سماعت ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور اور مستردہونے کیخلاف اپیلوں کی سماعت،لاہورہائیکورٹ کاالیکشن ٹریبونل شاہ محمود قریشی ،زرتاج گل اوردیگرکی اپیلوں پرسماعت کرے گا،پشاور اپیلٹ ٹربیونل میں آج 171 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر،الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس شکیل احمد اسد قیصر، شہریار آفریدی، تیمور سلیم جھگڑا،عاطف خان کی کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پرسماعت کرینگے،شہرام ترکئی، ارباب شیر علی، شیر افضل مروت ، شاندانہ گلزار، یوسف خان اور دیگر کی اپیلوں پر بھی سماعت ہوگی۔

متعلقہ خبریں