اہم خبریں

الیکشن 2024 ، تشہیری مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

لاہور( اے بی این نیوز    )ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے الیکشن 2024 کی تشہیری مہم کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا،ضابطہ اخلاق کے مطابق پمفلٹ، پوسٹر، ہینڈ بلز اور کتابچے مقررہ سائز سے زیادہ شائع کرنے پر پابندی ہوگی،پرنٹنگ مٹیریل پر پرنٹرز کا نام نمایاں پرنٹ کرنا لازمی ہوگا،قرآنی آیات، مقدس کتابوں کی حرمت برقرار رکھی جائے،ہورڈنگز، بل بورڈ، وال چاکنگ اور پینا فلیکسز پر مکمل پابندی عائد ہوگی، سیاسی امیدوار یا الیکشن ایجنٹ تشہیری مواد پر سرکاری اہلکار کی تصویرنہیں چھاپ سکے گا،سرکلر پر درج ہدایت نامے کی خلاف ورزیاں کرنیوالے پرنٹنگ پریس مالکان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں