اسلام آباد( اے بی این نیوز )کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جے این ون کے پیش نطر قومی ادارہ صحت نے جے این ون ویرینٹ کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی،ایڈوائزری کے مطابق جے این ون بنیادی طور پر اومیکرون ویرینٹ کی شاخ ہے، حالیہ ہفتوں میں بہت سے ممالک میں جے این ون کی اطلاع ملی، جے این ون کا پھیلاؤ عالمی سطح پر تیزی سے بڑھ رہا ہے، ایڈوائزریڈبلیو ایچ او نے امریکا،مغربی بحرالکاہل، یورپی خطوں میں وائرس پھیلنے کی تصدیق کی،ایڈوائزری کا مقصد بروقت احتیاطی اور کنٹرول کے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔
