اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جب تک سزا کا فیصلہ معطل نہ ہو اس وقت تک امیدوار الیکشن نہیں لڑ سکتا،،سپریم کورٹ نے مشیر برائے وزیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی،، چیف جسٹس نے ریما رکس میں کہا بلوچستان سے ایسے لوگوں کو انتخابات لڑنے سے دور رکھنا چاہیے،، ایسے لوگ بلوچستان کے دشمن ہیں،، خالد لانگو کے گھر سے دو ارب 24کروڑ 91لاکھ روپے برآمد ہوئے،صرف چھبیس ماہ کی کم سزا کیوں دی گئی۔
