اہم خبریں

الیکشن کے التواء بارے فضل الرحمن کی بات سے اتفاق نہیں کرسکتے، سراج الحق

اسلام آباد (نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انتخابات بروقت ہو نے چاہیں اور 8 فروری کو ہی ہوں، الیکشن نہ کروانا دہشتگردوں اور ملک دشمنوں کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا،ایک نجی ٹی ویسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو لانے میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار تھا،جو جس طریقے سے آتا ہے اسے اسی طریقے سے نکالا جاتا ہے اور پھر یہ کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ، مجھے کس نے دھکا دبدیا۔ اسٹبلشمنٹ ، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو کہنا چاہتا ہوں کہ اب غیر جانبدار رہے ، جماعت اسلامی کسی سے بھی اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ کرسی کیلئے نہیں کریگی،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے لیکن انتخابات کرائے جاسکتے ہیں ،حالت جنگ میں بھی الیکشن ہوئے ہیں مولانا فضل الرحمان کی اس بات سے اتفاق نہیں کی جاسکتی۔ ایران اور ایراق کے جنگ کے دوران بھی انتخابات ہوئے ہیں ، پی ٹی ا?ئی کے امیدواران کے کاغذات مسترد کرنے کو مناسب نہیں سمجھتا سب کو مواقع ملنا چاہئے ، ہمیں کہا گیا پی ڈی ایم میں شامل ہو وزارتیں ملیں گے مگر ہم نے انکار کیا۔

متعلقہ خبریں