اسلام آباد (نیوزڈیسک) افغانستان کی عبوری حکومت کا سینئروفد اسلام آباد پہنچ گیا ، وفد کی قیادت سینئر افغان طالبان رہنما اور گورنر قندھار کررہے ہیں۔ وفد میں افغان وزارت دفاع، اطلاعات اور انٹلی جنس حکام شامل ہیں۔ وفد دورہ پاکستان میں پاکستانی حکام سے دو طرفہ مذاکرات کرے گا۔ افغان وفد دفترخارجہ کا دورہ کرے گا اس کے علاوہ عسکری حکام ودیگر سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، وفد جوائنٹ کوآرڈنیشن کونسل اجلاس میں شرکت اور پاکستان افغانستان کے درمیان تناؤ میں کمی پر بات کرنا ہے ۔