اسلام آباد (اے بی این نیوز )توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کیخلاف فواد چوہدری کی درخواست پرالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی ،وکیل فیصل چوہدری نے موقف اختیارکیابانی پی ٹی آئی کی وجہ سے میرے موکل کابھی جیل ٹرائل کیا جارہاہے جوخلاف قانون ہے،جیل ٹرائل کیلئے جانے پر باڈی سرچ کی جاتی ہے ،قلم تک لے جانے کی اجازت نہیں،خاتون وکیل کو ہراساں کرنے پر عدالت نے جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا،سماعت ملتوی کر دی گئی۔















