اہم خبریں

پی ٹی آئی کے حوالےسےالیکشن کمیشن کافیصلہ متعصبانہ ہے،اعتزاز

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کوانتخابات کرانے کاکہاکسی نے بات نہیں مانی ،ملک میں آئین وقانون پرعملدرآمدنہیں کیاجارہا،الیکشن سے قبل سیاسی ماحول کوخراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،میرے خیال میں نوازشریف کےکاغذات نامزدگی کوچیلنج نہ کرنا غلط تھا،نوازشریف تاحیات نااہل ہیں ان کےکاغذات نامزدگی کوچیلنج کرناچاہیےتھا،سینئرقانون دان اے بی این کے پروگرام’’ڈبیٹ ایٹ8‘‘میں گفتگو کر رہے تھے ،انہوں نے ائک سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی پارٹی کوڈی لسٹ نہیں کرسکتا،سپریم کورٹ کے علاوہ کوئی سیاسی پارٹی کوڈی لسٹ نہیں کرسکتا،کسی سیاسی جماعت کوانتخابی نشان نہ دیناممکن ہی نہیں،الیکشن کمشنراورالیکشن کمیشن درخواست گزارکےنمائندے بنے ہوئے ہیں،پی ٹی آئی کے حوالےسےالیکشن کمیشن کافیصلہ متعصبانہ ہے،سپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کوکہاپی ٹی آئی کوانتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈمہیاکی جائے،الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھیننے کی کوشش کی،ملک کی مقبول ترین جماعت کودیوارسےلگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں