اہم خبریں

ہم نہیں سمجھتے الیکشن ہو سکیں گے، حملےکے وقت گھر تھا، مولانا فضل الرحمان

پشاور ( اے بی این نیوز   ) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حملےکے وقت گھر پر تھا،ہماری گاڑیوں پرفائرنگ کی گئی،کل کا واقعہ امن وامان پرسوال اٹھا رہاہے،کے پی اور بلوچستان دہشتگردی سے متاثر ہیں،چند ماہ پہلے باجوڑ میں ہمارے لوگوں کوشہید کیاگیا،ہمارےلوگوں پرحملے کیے جا رہے ہیں،ان حالات میں ہم کیسے انتخابی مہم چلا سکتے ہیں؟ ہم پروٹوکول کے عادی نہیں، ایک گاڑی میں سفر کرتے ہیں، پنجاب،سندھ میں لوگوں کو پر امن ماحول مل رہاہے ہمیں نہیں ملنا چاہیے؟ ،الیکشن ہونے چاہیں مگر انتخابات کاماحول بھی دیا جائے، ہم نہیں سمجھتے کہ الیکشن ہو سکیں گے، الیکشن کمیشن کو ہماری درخواست پرغور کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں