اسلام آباد ( اے بی این نیوز )انتخابی شیڈول آنے سے پہلے کی حلقہ بندیوں پر ہی الیکشن ہوگا،سپریم کورٹ نے این اے 165کی حلقہ بندی کیخلاف درخواست پر سماعت الیکشن کے بعد تک ملتوی کردی،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے ہم اس کیس میں اس وقت کچھ نہیں کر سکتے،ہمارا آخری حکم یہی ہےانتخابی شیڈول آنے سے پہلے کی حلقہ بندیوں پر ہی الیکشن ہو گا،ڈی جی لاکمیشن نے بتایا حلقہ بندی الیکشن شیڈول سے پہلے نوٹیفائی ہو چکی تھی،عدالت نے کہا نوٹیفکیشن تو 13 دسمبر کا ہی برقرار رکھا گیا ہے،این اے 165 کی حلقہ بندی کو لیگی امیدوار سعود مجید نے چیلنج کیا تھا















