اسلام آباد(اے بی این نیوز) آئی ایم ایف کا پاکستان کے حوالے سے اجلاس 11 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت اقتصادی جائزے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔