لاہور(نیوزڈیسک) پنجا ب حکومت کا عوام کیلئے نئے سال کا تحفہ ، ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیسوں پر بنانے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیس کیساتھ بنوانے کی تاریخ میں توسیع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ 9جنو ری تک پرا نی 10 تاریخ سے نئی فیسوں کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے۔ اس حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ شہری کئی گنا زیادہ فیسوں سے بچیں اور اپنے لائسنس بنوائیں۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد صوبے کے 36 تھانوں کا ورچوئل افتتاح کر دیا۔