اسلام آباد(اے بی این نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے بائیکاٹ کے امکان کو رد کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں، کچھ بھی ہوجائے الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے،ٹکٹوں سے متعلق منگل اور بدھ کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کروں گا ،سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آر اوز کے فیصلوں پر عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، بلے کا نشان چھینا گیا تو جمہوریت کا نقصان اور پی ٹی آئی کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوگا،550 سے زیادہ امیدواروں کےکاغذات نامزدگیوں کی درخواستیں مسترد ہوئیں جن میں سے تحریک انصاف کے 380، ن لیگ کے 28 جبکہ پیپلزپارٹی کے 40کاغذات مسترد ہوئے، کچھ ٹیکنیکل پوائنٹ بھی اٹھائے گئے ہیں کہ نومینشن فارم پر سائن موجود نہیں ہے۔